ایصال ثواب

سوال کا متن:

میں ایصال ثواب سے متعلق پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا ہم اپنے ہر نیک عمل کا ثواب دوسروں تک پہنچا سکتے ہیں؟ کیا زندہ لوگوں کو بھی ثواب پہنچایا جاسکتا ہے؟ ایصال ثواب کا طریقہ مختصراً بتا دیجئے.

جواب کا متن:

ہر وہ نیک عمل جس کا ادا کرنا آپ پر فرض،واجب یا لازم نہیں ہے اس کا ثواب آپ دوسروں تک پہنچا سکتے ہیں،اس میں کوئی حرج نہیں، چاہے وہ زندہ ہوں یا انتقال کر چکے ہوں۔اور وہ اعمال جو آپ پر فرض،واجب یا لازم ہوں ان کا ثواب کسی اور کو نہیں پہونچایا جا سکتا ۔

باقی ایصال ثواب کا مختصر طریقہ یہ ہے کہ ایسا نفلی عمل کرنے کے بعد آپ صرف یہ نیت کرلیں اور دل میں یہ کہہ دیں کہ یااللہ اس عمل کا ثواب فلاں فلاں شخص تک پہونچا دیں۔

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143703200004
تاریخ اجراء :15-12-2015