قرآن کریم بخشنے کا طریقہ

سوال کا متن:

مجھے اپنے والد محروم کو ایک پڑہا ہواقرآن بخشنا ہے ، آپ قرآن وسنت کی روشنی میں صحیح طریقہ بتاکر میری رہنمائی فرمائیں ۔

جواب کا متن:

قرآن کریم پڑھ کر یا سائل اگر قرآن کریم پڑھ چکا ہے تو اسکا ثواب اپنے والد مرحوم کو بخش دے ، جس کا طریقہ یہ ہے کہ اللہ رب العزت سے دعاکرے کہ یااللہ اس قرآن کریم کا ثواب میرے مرحوم والد کوپہنچادے۔نیز ایک قرآن کریم پڑہنے کا یاکسی نفلی عبادت کا ثواب ایک یاایک سے ذیادہ مرحومین کو اور اسی طرح زندوں کو بھی بخشاجاسکتاہے۔فقط واللہ اعلم
ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143408200029
تاریخ اجراء :07-07-2013