سال میں پانچ دن روزہ رکھنا منع ہے

سوال کا متن:

سال میں کتنے دن ہوتے ہیں جس میں روزہ رکھنا جائزنہیں؟

جواب کا متن:

سال میں پانچ دن روزہ رکھنا شرعاً منع ہے، ایک  عید الفطر کا دن یعنی یکم شوال اورچار دن ذوالحجہ کے مہینے میں ہیں، یعنی دس ذوالحجہ سے لے کر تیرہ ذوالحجہ تک لگاتار چار دن۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144010200040
تاریخ اجراء :12-06-2019