سوال کا متن:
ناک میں اسپرے کرنے سے روزہ ٹوٹتا ہے یا نہیں، جب کہ اس کا اثر حلق میں نہ پہنچتاہو؟
جواب کا متن:
ناک میں اسپرے کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے خواہ اس کا اثر حلق میں نہ پہونچتا ہو۔
"قال: ومن احتقن أو استعط أو أقطر في أذنه أفطر؛ لقوله ﷺ: الفطر مما دخـل". (البنایة 3-681) فقط واللہ اعلم