تراویح کے بغیرروزہ رکھنا

سوال کا متن:

تراویح کے بغیر روزہ رکھنا کیسا ہے ؟

جواب کا متن:

روزہ الگ عبادت ہے اور تراویح مستقل الگ عبادت ہے؛ لہذا اگر کسی نے روزہ رکھا اور تراویح ادا نہیں کی تو اس کا روزہ تو ادا ہوجائے گا، لیکن بلا عذر تراویح چھوڑنے کی وجہ سے گناہ گا رہوگا۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143909200624
تاریخ اجراء :07-06-2018