سوال کا متن:
کیا ناک کے ابتدائی اندرونی حصے میں مرہم لگانے سے روزے پر اثر پڑتا ہے؟
جواب کا متن:
اگر ناک کے بالکل ابتدائی اندرونی حصے میں کوئی ایسا مرہم لگایا جائے جس مرہم کے ذرات ناک کے راستے سے حلق تک نہ پہنچیں تو ایسا مرہم ناک کے ابتدائی اندرونی حصہ میں لگانے سے روزے پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، لیکن اگرمرہم کے ذرات / اجزاء ناک کے راستے سے حلق تک پہنچ جائیں تو اس سے روزہ ٹوٹ جائے گا۔ بہرحال بلا ضرورتِ شدیدہ دونوں صورتوں میں احتیاط کا تقاضا یہ ہے کہ روزے کی حالت ناک میں مرہم نہ لگایا جائے۔ فقط واللہ اعلم