سوال کا متن:
میں نے اپنی بیوی کو بوسہ دیا اور میرا انزال ہو گیا، اب میرے لیے کفارہ کیا ہے؟
جواب کا متن:
روزے کی حالت میں بیوی کو بوسہ دینے سے انزال ہوجانے کی وجہ سے آپ کا روزہ ٹوٹ گیا، لہٰذا آپ پر رمضان کے بعد اس روزہ کی قضا رکھنا لازم ہے، لیکن کفارہ لازم نہیں ہے۔ آئندہ کے لیے احتیاط کیجیے؛ کیوں کہ جن لوگوں کو اپنے اوپر قدرت و اطمینان نہ ہو، ان کے لیے روزے کے دوران بیوی سے بوس وکنار کرنا مکروہ ہے۔ فقط واللہ اعلم