روزہ کی حالت میں ڈرپ لگوانا

سوال کا متن:

کیا ڈرپ لگانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

جواب کا متن:

روزہ کی حالت میں ڈرپ لگانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا ،  البتہ روزہ میں بغیر ضرورت کے محض طاقت کے لیے ڈرپ لگانا (تاکہ روزہ محسوس نہ ہو) مکروہ ہے۔فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008201845
تاریخ اجراء :02-06-2019