روزے کی حالت میں نمک چکھنا

سوال کا متن:

اگر گھر میں دعوت ہو تو روزے  کی حالت میں نمک  وغیرہ چکھا جاسکتا ہے ؟

جواب کا متن:

بلاضرورت کسی چیز کو چباکر یا چکھ کر تھوکنے سے روزہ مکروہ ہو تا ہے؛ لہذا نمک چھکنے  سے روزے میں کراہت آئے گی اور اگر نمک حلق سے اتر گیا تو روزہ فاسد ہوگا۔فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008201722
تاریخ اجراء :30-05-2019