روزہ میں بچے کو تحنیک کرنا

سوال کا متن:

روزے کی حالت میں تحنیک کر سکتا ہے یا نہیں؟

جواب کا متن:

روزہ کی حالت میں تحنیک کرنے (نومولود بچے کو برکت دینے) کے لیے کوئی چیز منہ میں لے کر چبانا  مکروہ ہے، اس لیے اس سے پرہیز کرنا چاہیے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 416):
"(وكره) له (ذوق شيء و) كذا (مضغه بلا عذر) قيد فيهما قاله العيني، ككون زوجها أو سيدها سيئ الخلق فذاقت. وفي كراهة الذوق عند الشراء قولان، ووفق في النهر بأنه إن وجد بداً ولم يخف غبناً كره". 
فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008201617
تاریخ اجراء :28-05-2019