روزہ کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ استعمال کرنا

سوال کا متن:

 روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ کے استعمال کا کیا حکم ہے؟

جواب کا متن:

روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ کا استعمال کرنا حلق میں اثرات جانے کے شک کی وجہ سے مکروہ ہے، اگر حلق میں ٹوتھ پیسٹ کے ذرات چلے گئے تو روزہ فاسد ہوجائے گا، اس لیے روزہ کے دوران ٹوتھ پیسٹ اور ٹوتھ پاؤڈر وغیرہ استعمال نہ کرے،  بلکہ صبح صادق سے پہلے پہلے ٹوتھ پیسٹ کرلے، روزہ کی حالت میں مسواک استعمال کرنا چاہیے، یہ سنت بھی ہے، اس میں اجر وثواب بھی بہت ہے اور اس سے روزہ بھی نہیں ٹوٹتا۔فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143909200063
تاریخ اجراء :21-05-2018