روزے میں کیمیکل ملی ہوئی پلاسٹک پیکنگ والی مسواک کے استعمال کا حکم

سوال کا متن:

آج کل پلاسٹک میں بند مسواک مل رہی ہے، سعودیہ والی یا پاکستانی ہو، اس کے استعمال کے وقت محسوس ہوتا ہے کہ اس میں کیمیکل ملا ہوا ہے . اس کا استعمال کیسا ہے؟ آیا مسواک کے حکم میں یہ شامل ہے ? اور روزہ کی حالت میں اس مسواک کے استعمال سے روزہ پر فرق تو نہیں پڑےگا ?

جواب کا متن:

آج کل پلاسٹک  میں بند ( پیک )   مسواک جو بازار میں مل رہی ہے اگر اس میں خراب  ہونے سے بچانے کے لیےکیمیکل ملایا جاتا ہو  تب بھی وہ مسواک کے حکم میں ہے ، اور روزہ کی حالت میں اس مسواک کے استعمال سے روزہ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا؛ کیوں کہ کیمیکل لگی ہوئی مسواک منجن وغیرہ کے حکم میں نہیں ہے، کیمیکل لگے ہوئی مسواک میں کیمیکل کا اپنا کوئی وجود مستقل مادہ کی صورت میں نہیں ہوتا، بلکہ جو کچھ بھی ہوتا ہے وہ لکڑی کے تابع ہوتا ہے، اس لیے کیمیکل لگی ہوئی  مسواک روزے کی حالت میں استعمال کرنا مکروہ نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143909200700
تاریخ اجراء :10-06-2018