لیکوریا کی مریضہ کا اپنی شرم گاہ میں کپاس رکھنے سے روزہ کا حکم

سوال کا متن:

لیکوریا کی مریضہ عورت  اپنی شرم گاہ میں اگر پانی روکنے کے لیے  کاٹن  رکھتی ہے تو کیا  روزہ ٹوٹ جائے گا؟

جواب کا متن:

لیکوریا کی مریضہ عورت روزے کی حالت میں اپنے خاص حصہ میں کپاس  کا ٹکڑا  اس طرح رکھ لے کہ کچھ کپاس اندر ہو اور کچھ حصہ باہر رہے تو روزہ نہیں ٹوٹے گا۔البتہ اگر کپاس اس خاص حصہ میں ایسا چھپ گیا ہو کہ باہر سے نظر نہ آئے تو روزہ فاسد ہوجائے گا۔ فقط واللہ اعلم
 

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143908200733
تاریخ اجراء :09-05-2018