کسی سے پوچھناکہ تمہارا روزہ ہے؟ اس کاحکم

سوال کا متن:

مہربانی فرما کر ایک سوال کا جواب قرآن اورصحیح حدیث سے دے دیں اللہ آپ کو اس کا اجر دے آمین۔ سوال یہ ہےکسی سے یہ سوال پوچھنا کہ تمہارے گھر میں کس کس کا روزہ ہے یا پھر یہ سوال کرنا کے تمارا روزہ ہے یا نہیں؟.... یہ کیسا عمل ہے کیا یہ ٹھیک ہے یا غلط ؟ جواب ضرور دیں

جواب کا متن:

رمضان اور غیررمضان، نیک نیتی اور بدنیتی، عیوب کاکھوج لگانے یاحقیقت حال معلوم کرنے نیز آپس کے تعلقات وغیرہ کے فرق سے مذکورہ سوال کا جواب مختلف ہوگا، سائل کامقصد جس صورت کے متعلق سوال ہے اسے واضح کردے اسی کے مطابق جواب دیاجائے گا۔ فقط واللہ اعلم
ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143509200051
تاریخ اجراء :15-07-2014