روزے میں کھانا یا پانی حلق تک آجائے

سوال کا متن:

اگر روزے میں کھانا یا پانی حلق تک آجائے تو اس سے روزہ فاسد ہوجاتا ہے؟ جب ایسا ہو تو کیا کریں اندر لے جائیں یا تھوک دیں؟

جواب کا متن:

روزہ میں کھانا یاپانی خود بخود حلق تک آجائے تو روزہ فاسد نہیں ہوتا، اگر کھانایا پانی منہ تک آجائے تو اس کو باہر تھوک دیں اندر نہ لیں ، اگر جان بوجھ کر اندر نگل لیا تو روزہ فاسد ہوگا اور اس روزہ کی قضا لازم ہوگی، اگر خود بخود غیر ارادی طور پر اندر چلاگیا تو روزہ فاسد نہیں ہوگا۔  فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143909200116
تاریخ اجراء :23-05-2018