روزہ کی حالت میں فلیور (ذائقے) والی مسواک کا استعمال کرنا

سوال کا متن:

 کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ:  فلیور (ذائقے) والی مسواک جو کہ آج کل پیکٹ میں دستیاب ہوتی ہے،  ان میں مختلف ذائقے کیمیکل کے ذریعے ڈالے جاتے ہیں، مثلاً: لیموں، الائچی وغیرہ کے ذائقے والی مسواک، روزہ کی حالت میں ان کے  استعمال کرنے کا کیا حکم ہے؟

جواب کا متن:

روزہ کی حالت میں ذائقے والی مسواک استعمال کرنا جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم

 

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143908201105
تاریخ اجراء :18-05-2018