حاملہ یہ سمجھ کر کہ بچہ پیدا ہونے والا روزہ توڑدے تو کیا حکم ہے؟

سوال کا متن:

 اگر کسی حاملہ عورت نے رمضان کے مہینہ میں صبح کے وقت خون دیکھا تو اس نے سوچاکہ بچہ پیدا ہونےوالا ہے تو اس نے روزہ کھا لیا، بچہ 3یا4دن بعد آپریشن سے پیدا ہوا، کیا اس عورت پر جو ماقبل روزہ کھالیا ہے اس پر کفارہ ہے یا قضا ہے؟

جواب کا متن:

صورتِ مسئولہ میں صرف ایک روزہ کی قضا لازم ہوگی، کفارہ لازم نہیں ہوگا۔

الفتاوى الهندية (1/ 207)

"(ومنها: حبل المرأة، وإرضاعها) الحامل والمرضع إذا خافتا على أنفسهما أو ولدهما أفطرتا وقضتا، ولا كفارة عليهما، كذا في الخلاصة".فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143909202296
تاریخ اجراء :06-09-2018