چاند کے مسئلہ میں اب ایک روزے کی قضا کس پر ہے؟

سوال کا متن:

چاند کے موجودہ مسئلہ میں 1 روزہ مزید 28 روزے والے رکھیں گے یا سب لوگ؟

جواب کا متن:

اٹھائیس دن کا مہینہ نہیں ہوتا؛  اس لیے جن لوگوں نے رمضان کے اٹھائیس روزے رکھے ہوں ان پر ایک روزے کی قضا لازم ہے، سب پر ایک روزے کی قضا لازم نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144010200146
تاریخ اجراء :16-06-2019