بیماری کی وجہ سے روزہ چھوٹنے کی صورت میں فدیہ لازم ہوگا یا روزے کی قضا؟

سوال کا متن:

اگربیماری میں ایک روزہ نہ رکھ سکے تو فدیہ دینا جائز ہے یا رمضان کے بعد قضا روزہ رکھنا لازم ہوگا؟

جواب کا متن:

اگر بیماری کی وجہ سے رمضان کا روزہ چھوٹ جائے تو رمضان کے بعد جب روزہ رکھنے پر قادر ہو تو اس روزہ کی قضا کرنا لازم ہوگا، قضا روزے پر قدرت ہوتے ہوئے فدیہ دینا جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008201117
تاریخ اجراء :16-05-2019