خواتین کے لیے روزے کے مسائل

سوال کا متن:

خواتین کے لیے روزے کے مسائل کیا ہیں؟

جواب کا متن:

خواتین کے لیے روزے کے عمومی مسائل وہی ہیں جو مردوں کے لیے ہیں، البتہ مخصوص ایام میں عورتیں روزہ نہیں رکھیں گی اور بعد میں ان کی قضا کریں گی۔

اسی طرح اگر عورت حاملہ ہو اور روزہ رکھنے کی صورت میں حمل یا اپنے نقصان کا اندیشہ ہو، یا عورت بچے کو دودھ پلاتی ہو اور روزہ رکھنے کی صورت میں اپنی یا بچے کی صحت متاثر ہونے کا اندیشہ ہو تو ان اعذار کی وجہ سے عورت کو روزہ چھوڑنے کی اجازت ہوگی، تاہم عذر ختم ہونے کے بعد ان روزوں کی قضا لازم ہوگی۔

اگر کسی اور جزئیے کے حوالے سے سوال مطلوب ہے تو متعلقہ جزئیہ وضاحت سے لکھ کر ارسال کردیجیے! فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008200876
تاریخ اجراء :10-05-2019