روزے کا فدیہ کیا ہے؟ اور فدیہ کون ادا کر سکتا ہے؟

سوال کا متن:

روزہ کا فدیہ کیا ہے؟ مجھے ادا کرنا ہے، برائے کرم راہ نمائی فرما دیں!

جواب کا متن:

ایک روزے کے فدیہ کی مقدار  پونے دو کلو گندم  یا اس کی قیمت ہے، مہینہ میں  جتنے روزے ہوں 29 یا 30 اتنے ہی فدیہ ادا کرنے ہوں گے۔ اگر کوئی شخص اتنا بوڑھا یا ایسا بیمار ہو کہ اس کے صحیح ہونے کی امید نہ ہو تو  یہ ہر روزہ کے بدلے پونے دو کلو  گندم یا اس کی قیمت کسی مستحقِ زکات  شخص کو دے دے، تاہم ایسا شخص جس نے وقتی بیماری کی وجہ سے روزہ ترک کیا ہو، اور زندگی میں دوبارہ صحت مند ہونے کی امید ہو، اس کے لیے روزے کا فدیہ ادا کرنا کافی نہیں، صحت مل جانے کے بعد روزے کی قضا کرنا لازم ہے۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008201404
تاریخ اجراء :23-05-2019