شوگر کی وجہ سے روزہ رکھنے کی طاقت نہ ہو تو کیا کرے؟

سوال کا متن:

مجھے شوگر ہے، اور ڈاکٹر روزہ رکھنے سے منع کر رہے ہیں، اور کہہ رہے ہیں کہ اب آپ کو لائف ٹائم شوگر ہوگئی ہے، تو کیا فدیہ دے دوں؟

جواب کا متن:

صورتِ مسئولہ میں شوگر کی وجہ سے  اگر واقعتاً روزہ رکھنے کی بالکل طاقت نہیں رہی ہو،  نہ ہی سردی کے ایام میں قضا کرنے کی طاقت ہو اور نہ ہی مسقبل میں روزہ رکھنے کی طاقت ملنے کی امید ہو، تو  روزوں کا فدیہ ادا کرنا ضروری ہوگا، البتہ اگر مستقبل میں روزہ رکھنے کی ہمت حاصل ہوگئی تو ان روزوں کی قضا کرنا ضروری ہوگا، ایسی صورت میں ادا کردہ فدیہ نفلی صدقہ ہوجائے گا۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008200777
تاریخ اجراء :07-05-2019