1. دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
  2. عبادات
  3. روزہ
  4. نفلی روزے

نفل روزہ کی نیت کب تک کی جاسکتی ہے؟

سوال

نفلی روزے کے لیے نیت کب کرنا چاہیے؟

جواب

نصف النہار شرعی ( یعنی صبح صادق اور غروبِ آفتاب کا بالکل درمیانی وقت) سے پہلے تک نفل روزہ کی نیت کی جاسکتی ہے، بشرط یہ کہ صبح صادق  کے بعد روزہ کے منافی کوئی عمل نہ کیا ہو۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 377)
''(فيصح) أداء (صوم رمضان والنذر المعين والنفل بنية من الليل)، فلا تصح قبل الغروب ولا عنده (إلى الضحوة الكبرى، لا) بعدها، ولا (عندها)، اعتباراً لأكثر اليوم''۔
فقط واللہ اعلم


ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143909201985
تاریخ اجراء :20-08-2018

فتوی پرنٹ