شوال کے روزوں کی ابتدا کب کرے؟

سوال کا متن:

عید کے دوسرے دن سے چھ روزے رکھنے چاہییں یا عید کے تین دن گزر جانے کے بعد روزے رکھنا چاہییں؟

جواب کا متن:

صرف عید کے دن یعنی یکم شوال کو روزہ رکھنا منع ہے، شوال کی دو تاریخ سے ہی شوال کے چھ روزے شروع کرسکتے ہیں، عید کے تین دن گزرنے کا انتظار ضروری نہیں ہے، شوال کا مہینہ ختم ہونے سے پہلے پہلے چھ روزے رکھنا مستحب ہے،خواہ پے در پے رکھے جائیں یا وقفے وقفے سے، دونوں طرح درست ہے۔فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143909200836
تاریخ اجراء :17-06-2018