پندرہ شعبان کے روزے کا حکم

سوال کا متن:

کیا شبِ براء ت کا روزہ اور نفلی نماز جائز ہے؟

جواب کا متن:

واضح رہے کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رمضان المبارک کے علاوہ ماہِ شعبان میں کثرت سے روزہ رکھنے کا اہتمام فرماتے تھے، اسی طرح اکابر کا معمول بھی پندرہ شعبان کا روزہ رکھنے کا رہاہے، لہذا اگر کوئی شخص پندرہ شعبان کا روزہ رکھنا چاہے تو رکھ سکتا ہے، اور اس رات نفلی عبادت کرنا بھی درست ہے، البتہ اس رات کے لیے کوئی مخصوص عبادت احادیث میں منقول نہیں، اسی طرح نوافل کی جماعت بھی درست نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143908200082
تاریخ اجراء :02-05-2018