شوال کے چھ روزے کب رکھے جائیں؟

سوال کا متن:

کیا شوال کے روزے رکھنے کے لیے 2 شوال سے رکھنا ضروری ہے یا 3 شوال یا شوال کی کسی بھی تاریخ سے شروع کر سکتے ہیں?

جواب کا متن:

شوال کے چھ روزے عید کے دوسرے دن سے رکھنالازم نہیں، بلکہ شوال کی کسی بھی تاریخ سے رکھے جاسکتے ہیں ،نیز یہ روزے متفرق طور پر اور پے درپے رکھنادونوں طرح جائز اور درست ہے۔فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143909200913
تاریخ اجراء :21-06-2018