نفلی روزے کے ساتھ قضا فرض روزے کی نیت کرنا

سوال کا متن:

کیا 15 شعبان اور اس جیسے کسی نفلی روزے کے موقع پر قضا فرض روزے کی نیت کی جاسکتی ہے؟

جواب کا متن:

جس شخص کے ذمہ رمضان کے فرض روزوں کی قضا ہو اُس کے لیے بہتر یہی ہے کہ قضا روزہ رکھتے وقت وہ نفل کے بجائے قضا ہی کی نیت کرے ، تاہم اگر  پندرہ شعبان یا اس جیسے کسی نفلی روزے کے موقع پر وہ قضا کی نیت کرے اور اس  کے ساتھ نفل  روزے کی بھی نیت کرے ، تب بھی اُس کا قضا شدہ روزہ ادا ہوجائے گا۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143908200330
تاریخ اجراء :05-05-2018