ذوالحجہ کے روزوں کی فضیلت

سوال کا متن:

ذی الحجہ میں کس دن روزہ رکھنے کا زیادہ ثواب ملتا ہے؟

جواب کا متن:

ابن ماجہ شریف کی روایت میں ہے ذوالحجہ کے ابتدائی ایام(ایک سے نو تک)میں سے ہرایک دن کا روزہ ایک سال کے روزوں کے برابر ہے۔اور مسلم شریف کی روایت میں ہے عرفہ(یعنی نو ذوالحجہ )کاروزہ دوسالوں کے گناہوں کاکفارہ ہے،ایک سال گزشتہ اور ایک سال آئندہ کا؛ اس لیے ذو الحجہ کے ابتدائی نو ایام کاروزہ افضل ہے اور خاص کر نو ذوالحجہ کے روزے کی فضیلت بقیہ ایام کی بہ نسبت زیادہ ہے۔فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143812200031
تاریخ اجراء :30-08-2017