سوال کا متن:
پندرہ شعبان کے روزے کے بارے میں شرعی حکم کیا ہے؟ کس نیت سے روزہ رکھا جائے؟ سنا ہے اس بارے میں صرف ایک ہی حدیث ہے اور وہ بھی ضعیف ہے۔
جواب کا متن:
پندرہ شعبان کے روزے سے متعلق حدیث ضعیف ہے، تاہم ضعیف حدیث سے بھی فضیلت کا ثبوت ہو جاتا ہے،نیز یہ ایام ،ایام بیض کے بھی ہیں اس لیے پندرہشعبان کا روزہ نفل روزے کی نیت سے رکھنا مستحب ہے۔