اجرت پر اعتکاف میں بٹھانا / اپنی جگہ کسی اور سے روزہ رکھوانا

سوال کا متن:

 کیا کسی کو پیسے دے کر اعتکاف بیٹھایا جا سکتا ہے؟ اور کیا کسی کو اپنی جگہ روزہ رکھایا جا سکتا ہے؟

جواب کا متن:

کسی کو اجرت پر اعتکاف میں بٹھانا یا  اپنی جگہ روزہ رکھوانا جائز نہیں ہے،  اس سے نہ اعتکاف کا ثواب ملے گا اور نہ روزہ ذمہ سے ساقط ہوگا، بلکہ اجرت لینے اور دینے والے دونوں گناہ گار ہوں گے۔فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008201890
تاریخ اجراء :03-06-2019