معتکف کے لیے کسی جنازہ میں شرکت کے لیے مسجد سے باہر نکلنے کا حکم

سوال کا متن:

اعتکاف کرنے والا  کسی کے جنازہ میں جا سکتا ہے؟  دلیلِ کے ساتھ جواب دیجیے!

جواب کا متن:

مسنون اعتکاف میں معتکف کے لیے نمازِ جنازہ میں شرکت کے لیے مسجد سے باہر نکلنا جائز نہیں ہے۔ اگر کوئی معتکف نمازِ جنازہ میں شرکت کے لیے مسجد سے باہر نکل گیا تو اس کا اعتکاف ٹوٹ جائے گا، اور اس پر  ایک دن کے اعتکاف کی قضا کرنا لازم ہوگی اور قضا اعتکاف میں بھی روزہ رکھنا لازم ہوگا۔ 

الفتاوى الهندية (1/ 212):

"ولو خرج لجنازة يفسد اعتكافه، وكذا لصلاتها، ولو تعينت عليه ..." فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008201879
تاریخ اجراء :03-06-2019