مسنون اعتکاف کے دوران عورت فوتگی پر چلے جائے تو اعتکاف کی قضا کا حکم

سوال کا متن:

عورت کا اعتکاف کے دوران فوتگی پر جاکر تین گزارنے کے بعد، اس اعتکاف کا کیا حکم ہے، ابھی رمضان کے روزے باقی ہیں؟

جواب کا متن:

صورتِ مسئولہ میں عورت کے اعتکاف کے دوران فوتگی پر جانے سے اس کا اعتکاف فاسد ہوگیا ہے، اور اس پر ایک دن، رات کے اعتکاف کی روزہ کے ساتھ  قضا لازم  ہے، اور قضا رمضان میں بھی کرسکتی ہے اور رمضان کے بعد بھی، لہذا  رمضان المبارک کے دن باقی ہیں تو  مذکورہ عورت ایک دن مغرب کی نماز سے پہلے سے اگلے دن غروبِ آفتاب کے بعد  تک روزہ کے ساتھ  اپنے اعتکاف کی جگہ میں قضا کی نیت سے  اعتکاف کرلے،تو مسنون اعتکاف کی قضا ہوجائے گی۔فقط واللہ اعلم 

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008201782
تاریخ اجراء :31-05-2019