زکاۃ کتنی واجب ہوتی ہے؟

سوال کا متن:

اگر میرے پاس ایک ہزار روپے ہوں تو میں کتنی زکاۃ دوں گا؟

جواب کا متن:

اگر کوئی شخص صاحبِ نصاب ہو تو اس کے کل مال میں سے ڈھائی فیصد زکاۃ میں ادا کرنا لازم ہوتا ہے، مثلاً ایک لاکھ روپے کی زکاۃ ڈھائی ہزار واجب ہو گی اور ایک ہزار کی زکاۃ پچیس روپے ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اگر ایک ہزار روپے کے علاوہ سونا، چاندی یا مالِ تجارت نہ ہو تو صرف ایک ہزار روپے پر زکاۃ واجب نہیں ہوگی. فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144010200391
تاریخ اجراء :25-06-2019