سونا، چاندی اور نقد رقم پر زکاۃ

سوال کا متن:

میرے پاس 6.5 تولہ سونا اور 15 تولہ چاندی ہے 900 روپے نقد رقم موجود ہے، کیا میری زکاۃ نصاب کے زمرے میں آتی ہے؟  برائے کرم مجھے یہ بتائیں میں زکاۃ  کتنی ادا کروں؟

جواب کا متن:

جی ہاں! آپ کے پاس سونا، چاندی اور کچھ نقد رقم موجود ہے، اس لیے آپ پر زکاۃ فرض ہے، جس دن زکاۃ کا سال مکمل ہو اس دن آپ کے پاس موجود سونے، چاندی کی مالیت معلوم کرلیں، اس کی مالیت اور نقدی کے مجموعے پر ڈھائی فیصد زکاۃ  اداکرنا لازم ہوگا۔  فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008201572
تاریخ اجراء :27-05-2019