کیا حدودِ مسجد سے خارج حصہ میں بیٹھنے سے اعتکاف فاسد ہوجاتا ہے؟

سوال کا متن:

مسجد کے ساتھ ہی کچھ حصہ ایسا ہوتا ہے جو مسجد سے باہر ہوتا ہے،  جیسے صحنِ مسجد کے ساتھ کا حصہ، کیا  اس حصہ میں بیٹھنے سے اعتکاف فاسد ہوجائے گا؟

جواب کا متن:

صورتِ مسئولہ میں جو حصہ حدودِ مسجد میں شامل نہ ہو  اس جگہ بیٹھنے سے اعتکافِ مسنون فاسد ہو جائے گا، لہذا معتکف ایسے حصہ میں جا کر نہ بیٹھے۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008201632
تاریخ اجراء :28-05-2019