معتکف کا مسجد کے محراب میں جانا

سوال کا متن:

معتکف بغیر ضرورت کے مسجد کے محراب میں جا سکتا ہے یا نہیں؟

جواب کا متن:

محراب مسجد کا حصہ ہوتا ہے، لہذا معتکف کے محراب میں جانے سے اس کا اعتکاف فاسد  نہیں ہوگا۔فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008201741
تاریخ اجراء :30-05-2019