جو پلاٹ بیچنے کی نیت سے خریدا ہو اس کی زکاۃ کا حکم

سوال کا متن:

میری ملکیت میں 3پلاٹ ہیں، ان سب کو بیچ کر ایک گھر بنانے کا ارادہ ہے، اس بارے میں زکاۃ  کا کیا حکم ہے؟

جواب کا متن:

اگر آپ نے یہ تینوں پلاٹ اسی لیے خریدے ہیں کہ ان کو بیچ کر اس کی رقم سے گھر بنائیں گے تو ان تینوں کی موجودہ قیمت پر زکاۃ  کی ادائیگی لازم ہو گی۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008201539
تاریخ اجراء :26-05-2019