تعمیر کے لیے خریدی گئی زمین کی مالیت پر زکاۃ نہیں

سوال کا متن:

میں نے کچھ زمین لی ہے جس میں دکان تعمیر کرکے کرائے پہ دینےکی نیت ہے ۔کیا مجھے اس زمین کی قیمتِ خرید پہ زکاۃ  ادا کرنی ہو گی؟یا پھر دکان تعمیر کرنے کے بعد اس کا جوکرایہ آئے گا اس پہ زکاۃ دینی ہوگی؟

جواب کا متن:

صورتِ مسئولہ میں مذکورہ زمین کی  قیمت پر زکات واجب نہیں ہوگی، البتہ دکانوں کی تعمیر کے بعد کرایہ پر دینے کی صورت میں  اگر مذکورہ شخص پہلے سے صاحبِ نصاب ہو تو اس صورت میں جس دن اس کی زکاۃ کا سال مکمل ہورہا ہو، اس دن تک جتنا کرایہ موجود ہو، استعمال میں نہ آیا ہو، اسے کل مال کے ساتھ شامل کرکے کل  مالیت کا ڈھائی فی صد بطورِ زکوۃادا کرنا لازم ہوگا۔  یا کرایہ کی رقم جمع ہونے کے بعد وہ صاحبِ نصاب بن جائے تو سال پورا ہونے پر زکاۃ واجب ہوگی۔فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008200259
تاریخ اجراء :17-04-2019