ایسا پلاٹ جس میں تعمیر اور فروخت دونوں کی نیت ہو میں زکاۃ کی حکم

سوال کا متن:

انوسٹمنٹ کا پلاٹ لے کر چھوڑ دیا جائے اور نیت یہ ہے کہ اپنی کنسٹرکشن کریں گے یا اچھا پروفٹ ملا تو فروخت کردیں گے ،دونوں نیتیں ہیں، اس طرح کے پلاٹ پر زکاۃ دینی ہوگی؟

جواب کا متن:

اس طرح کا  پلاٹ جس میں خریدتے وقت کوئی ایک  جہت متعین نہ ہو، اس میں زکاۃ واجب نہیں ہوتی ۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143810200016
تاریخ اجراء :05-07-2017