مستقبل میں بچوں کو فائدہ پہنچانے کی نیت سے خریدے گئے پلاٹ پر زکاۃ کا حکم

سوال کا متن:

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ :

ایک شخص اس نیت سے پلاٹ خریدے کہ مستقبل میں اپنے بچوں کو فائدہ پہنچے یعنی بچوں کے فائدہ کے لیے پلاٹ خریدے تو کیا اس نیت کی وجہ سے مذکورہ شخص پر اس پلاٹ کی زکاۃ  لازم آئے گی ؟

جواب کا متن:

اگر بچوں کو فائدہ پہنچانے سے مذکورہ شخص کی مراد یہ ہو کہ مستقبل میں جب یہ پلاٹ مہنگا ہوجائے تو  میں خود یا میرے بعد میرے بچے اس پلاٹ کو بیچ دیں گے اور اس کی قیمت بچوں کے کام آجائے گی تو مذکورہ شخص پر اس پلاٹ کی زکاۃ  ادا کرنا لازم ہوگی۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144010200327
تاریخ اجراء :22-06-2019