اینٹوں کی بھٹی میں موجود مٹی پر زکاۃ واجب ہے یا نہیں؟

سوال کا متن:

اینٹوں کے بھٹے میں وہ مٹی جس سے اینٹیں بنائی جاتی ہیں اس پر زکاۃ ہے  یا نہیں؟

جواب کا متن:

مالِ تجارت کے خام مال میں بھی زکاۃ واجب ہوتی ہے، لہذا اینٹیں بنانے کے لیے جو مٹی رکھی ہے سال پورا ہونے پر مارکیٹ ریٹ کے حساب سے اس کی زکاۃ ادا کرنا واجب ہے۔فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144004200293
تاریخ اجراء :27-12-2018