اگر پیداوار صرف قرض کے بقدر ہو تو کیا قرض کو منہا کیا جائے گا؟

سوال کا متن:

میں نے اپنی زمین پر  کپاس کاشت کی اور اس پر جو خرچہ کیا وہ  قرض لیا. کیا اس قرض والی رقم پر  بھی 20 واں حصہ بنتا ہے؟ کپاس سے وہی قرض کی رقم آمد ہوئی ہے، کپاس سے کچھ بھی بچت نہیں ہوئی. قرض کی رقم منہا کی جائے گی؟

جواب کا متن:

عشر یا نصفِ عشر کا تعلق کل  پیداوار سے ہوتا ہے اور قرض اس کے لیے مانع نہیں ہوتا، لہذا اگر کسی شخص کے اوپر کتنا ہی قرضہ کیوں نہ ہو اس پر زمین کی پیداوار میں سے عشر یا نصفِ عشر دینا لازم ہو گا، قرض کی رقم کو الگ نہیں کیا جائے گا۔

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144001200400
تاریخ اجراء :04-10-2018