سونا اور نقدی دونوں کا نصاب پورا ہو تودونوں سے الگ الگ زکاۃ دے جائے یا مجموعی مالیت سے کافی ہے؟

سوال کا متن:

اگرکسی کے پاس دو نصاب ہوں، مثلاً سونے کا نصاب بھی مکمل ہے اور نقدی بھی نصاب تک پہنچی ہوئی ہے تو آیا دونوں نصابوں سے الگ الگ زکاۃ دی جائے گی یا دونوں کو جمع کیا جائے گا اور ایک زکاۃ دی جائے گی؟

جواب کا متن:

صورتِ مسئولہ میں مذکورہ شخص کو اختیار ہے، اگر وہ نقد رقم کے ذریعے زکاۃ ادا کرنا چاہتا ہے تو  اس کی ملکیت میں جو بھی قابلِ زکاۃ اثاثے ہیں چاہے وہ نقدی ہو یا سونا وغیرہ، سب کی مجموعی مالیت لگاکر اس کا چالیسواں حصہ زکاۃ  میں دے دے۔ اگر وہ سونا اور نقدی دونوں الگ الگ  زکاۃ  میں دینا چاہتا ہے تو دونوں کا چالیسواں حصہ زکاۃ  میں دے دے ۔فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008201682
تاریخ اجراء :29-05-2019