اہل تشیع کو زکاۃ دینا

سوال کا متن:

کیا شیعہ کو زکات دے سکتے ہیں؟

جواب کا متن:

صورتِ مسئولہ میں اگرشیعہ کے عقائد  کفر یہ  ہوں  (مثلاً: قرآنِ کریم میں تحریف یا حضرت علی رضی اللہ عنہ کی الوہیت یا  جبریل امین سے وحی پہنچانے میں غلطی یا اماموں کی معصومیت اور من جانب اللہ مقرر ہونے کا قائل ہو، یا حضراتِ شیخین کریمین رضی اللہ عنہما پر لعن طعن کرتاہو یا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر بہتان باندھتاہو) تو ایسے شیعہ کو زکاۃ دینا جائز نہیں ہے، اس سے زکاۃ ادا نہیں ہوگی، اور اگر کسی شیعہ کے عقائد معلوم نہ ہوں تو بھی احتیاطاً اس کو زکاۃ دینے سے احتراز کیا جائے۔فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008201567
تاریخ اجراء :27-05-2019