کھوٹ ملے اور موتی لگے زیور کی زکات کا حساب

سوال کا متن:

گھر میؐں جو سونا زیور کی صورت میں پڑا ہوتا ہے، اس کی زکاۃ کس حساب سے دینی چاہیے، جب کہ اس میں کھوٹ بھی ہوتی ہے اور موتی وغیرہ بھی ؟  بعض زیور  21 کیریٹ کے ہوتے ہیں اور بعض 22 کے؟

 

جواب کا متن:

اگر کھوٹ مغلوب ہو سونا غالب ہو تو زیور سونے کے حکم میں ہوتاہے، اس کی زکاۃ کا حساب لگانے کا طریقہ یہ ہے کہ زیور میں جس کیریٹ کا سونا موجود ہے،  بازار میں اس قسم  کے سونے کی جو قیمتِ  فروخت ہے وہ معلوم کرکے اس کا چالیسواں  حصہ ( ڈھائی فیصد) زکاۃ میں دینا ہوگا۔  زیورات میں سے صرف سونے کی زکاۃ ادا کرنا ہوگی، موتی، نگینے اور زیور بنانے کی اجرت اس میں شامل نہیں ہوگی ۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143909200343
تاریخ اجراء :28-05-2018