مستحقِ زکات کی تحقیق

سوال کا متن:

یہ کیسے معلوم ہوگا کہ فلاں شخص زکات  کا مستحق ہے؟ اس کی تحقیق میں کیا یہ کافی ہے کہ مجھے اس کی گفتگو اور باتوں سے اندازہ ہوا؟

جواب کا متن:

اگر زکات دینے والے کا  غالب گمان یہ ہو کہ جسے زکات دی جارہی ہے وہ مستحق ہے اور اس کا دل مطمئن ہو تو اس کو زکات دینا جائز ہے، خواہ یہ اطمینان مستحق کی ظاہری حالت دیکھ کر ہو رہا ہو، یا اس کی باتوں سے غالب گمان ہوجائے،  یا مستحق کے خود بتانے سے یا اس کے زکات کا سوال کرنے سے غالب گمان حاصل ہوجائے، مزید تحقیق وتفتیش کی ضرورت نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008200948
تاریخ اجراء :12-05-2019