بھائی کو زکاۃ دینا

سوال کا متن:

بھائی کو زکاۃ دینا جائز ہے یا نہیں ہے؟

جواب کا متن:

اگر بھائی زکاۃ  کے مستحق ہیں (یعنی ان کے پاس ضرورت سے زائد اتنا مال یا سامان نہیں ہے جس کی قیمت ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت تک پہنچتی ہو) اور کھانا پینا الگ ہے تو بھائی کو زکاۃ دینا جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008201575
تاریخ اجراء :27-05-2019