بہو کو زکاۃ دینا

سوال کا متن:

کیا بہو کو زکاۃ  دینا جائز ہے جب کہ اس کے شوہر اور اس کے سسر کا مال شریک ہو؟

جواب کا متن:

صورتِ مسئولہ میں اگر بہو غریب ہے، نصاب کی مالک نہیں ہے (یعنی اس کی ملکیت میں ساڑھے سات تولہ سونا یاساڑھے باون تولہ چاندی یا اس کی قیمت کے برابررقم یا ضرورت سے زائد سامان نہیں ہے) اور وہ سید، ہاشمی اور عباسی بھی نہیں ہے تو اس کے شوہر اور سسر کا جو مشترکہ مال ہے اس میں سسر اپنے حصے میں سے یا اس کے علاوہ اپنے ذاتی مال سے اسے (اپنی بہو) کو زکاۃ دے سکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008201221
تاریخ اجراء :19-05-2019