1. دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
  2. عبادات
  3. زکوٰۃ / صدقات
  4. صدقۃ الفطر

اس سال (۱۴۴۰ھ بمطابق ۲۰۱۹ء) میں صدقہ فطر کی مقدار

سوال

اس سال صدقہ فطر کی کیا مقدار ہے؟ تفصیل سے جواب دیں!

جواب

دارالافتاء جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن  کی جانب سے امسال 1440ھ بمطابق 2019 میں  کراچی  اور اس کے مضافات کے لیے صدقۃ الفطر کی رقم مندرجہ ذیل طے کی گئی ہے:

گندم:       90
جو:              260
کھجور:        900
کشمش: 1500

یہ مقدار کراچی اور اس کے مضافات میں رہنے والوں کے لیے مقرر کی گئی ہے، اگر آپ کسی اور جگہ رہتے ہیں  اور صدقۂ فطر گندم سے دینا چاہتے ہیں تو  بازار میں  دو کلو گندم (احتیاطاً) کی جو قیمت ہے اس کے مطابق دے دیں ، اور کھجور اور کشمش وغیرہ سے دینا چاہتے ہیں تو ان کے ساڑھے تین کلو کی بازار میں جو قیمت ہے اس کے مطابق ادا کردیں، یا اس شہر میں کسی مستند ادارے کی طرف سے صدقہ فطر کی متعین کی گئی رقم کے مطابق ادا کردیں۔ فقط واللہ اعلم 


ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008201155
تاریخ اجراء :17-05-2019

PDF ڈاؤن لوڈ