سوال
ہمیں کچھ رقم ملتی ہے غریب، یتیم، مسکینوں کو کھانا کھلانے کے لیے، وہ کھانا ہم گھر میں تیار کرتے ہیں، اگر اس کھانے میں سے ہم گھر کے لیے بھی کچھ نکال لیں تو جائز ہے یا نہیں؟
جواب
اگر مذکورہ رقم نفلی صدقہ وخیرات کے لیے ہواور رقم دینے والوں کی طرف سےصراحتاً یا دلالۃً اجازت ہو تو آپ اس کھانے میں سے کھاسکتے ہیں۔ اگر اس کے علاوہ کوئی اور صورت ہو تو اس کی تفصیل لکھ کر دوبارہ سوال پوچھ لیں۔ فقط واللہ اعلم